0
Monday 23 Dec 2024 21:10

میڈیا دعوت دین کا مؤثر ذریعہ ہے، رخشندہ منیب

میڈیا دعوت دین کا مؤثر ذریعہ ہے، رخشندہ منیب
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ میڈیا دعوت دین کا مؤثر ذریعہ ہے اور ابلاغ کے تمام ذرائع ہتھیار کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لئے ذمہ داران پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا تعمیری و مثبت استعمال کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشر و اشاعت صوبہ سندھ کے تحت منعقدہ آن لائن ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رخشندہ منیب نے کہا کہ بحیثیت جماعت اسلامی نشر و اشاعت کے کارکن و نگراں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نظریے کے فروغ کیلئے ابلاغ کے تمام جدید ذرائع استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد افراد کی ذہن سازی و کردار سازی ہے، اس کیلئے ہمیں آسان فہم، جامع و مؤثر انداز میں اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کا فن آنا چاہیے۔ قبل ازیں سابقہ ڈائیریکٹر میڈیا سیل جماعت اسلامی عالیہ منصور نے قرآن و سنت کی روشنی میں ابلاغ کی اہمیت اور نگران نشر و اشاعت صوبہ سندھ صائمہ افتخار نے ’خبر کی تیاری کیسے ہو‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 1180015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش