0
Monday 23 Dec 2024 22:01

کوئٹہ، گیس پریشر میں کمی سے متعلق اجلاس، کمپریسر کے استعمال کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کوئٹہ، گیس پریشر میں کمی سے متعلق اجلاس، کمپریسر کے استعمال کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ضلع کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ریجنل منیجر ایس ایس جی سی کوئٹہ محمد انور ناصر، انچارج بل ایس ایس جی سی کوئٹہ محمد عمران اعظم اور انچارج لیگل ایس ایس جی سی مخدوم الرحمٰن نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے ان تمام علاقوں کے بارے میں تفیصلی بات چیت ہوئی جہاں گیس پریشر میں کمی ہوتی ہے۔ اجلاس میں ریجینل منیجر انور ناصر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو کوئٹہ کے تمام حلقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ محمد انور ناصر نے کہا کہ کوئٹہ میں کمپریسر کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی رونماء ہوتی ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر گیس نہ ہونے اور گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں اور آئے روز کوئٹہ کی مین شاہرائیں احتجاجاً بند رہتی ہیں۔ جس سے کوئٹہ میں معملات زندگی اور کاروبار شدید متاثر ہوتا ہے۔ لہٰذا اس مسلئے کا جلد اور دیر پا حل ناگزیر ہے۔ اس پر محکمہ گیس کے اعلیٰ آفیسران نے کہا کہ کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کو دور کرنے کے لئے محکمہ دن رات انتھک کوششیں کر رہا ہے۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے مسائل حل ہوچکے ہیں، جبکہ کچھ علاقوں میں کام چل رہا ہے۔ جہاں پر بہت جلد پریشر میں بہتری آجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کمپریسر کے خلاف کاروائیاں نہیں ہوں گی اور کمپریسر مافیا کو ختم نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک کوئٹہ میں گیس پریشر میں مکمل طور پر بہتری نہیں آسکے گی۔ اس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد انور کاکڑ نے کہا کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرے گی۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ گیس اور پولیس ڈیپارٹمنٹ مل کر عملی جامہ پہنائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کوئٹہ کے تمام علاقوں میں لیڈیز کانسٹیبلز کے ہمراہ گھروں میں جاکر کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کریں گے اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ گیس کے نمائندے ملکر کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، تاکہ کوئٹہ کے عوام کو مکمل طور پر گیس کی ترسیل بہتر پریشر کو  یقینی بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 1180033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش