0
Monday 23 Dec 2024 21:30

کرم میں اب تک کروڑوں روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جا چکی ہیں، مشیر صحت کے پی

کرم میں اب تک کروڑوں روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جا چکی ہیں، مشیر صحت کے پی
اسلام ٹائمز۔ مشیر صحت کے پی کے احتشام علی نے کہا ہے کہ کرم میں اب تک کروڑوں روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جا چکی ہیں اور مزید بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ مشیر صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ایمرجنسی ادویات کی وافر مقدار کرم پہنچائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ 4 دسمبر سے لیکر اب تک پاڑہ چنار میں کروڑوں مالیت کی 11710  کلوگرام ادویات فراہم کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 4500 کلوگرام وزنی ادویات صدہ پہنچائی گئی ہیں جبکہ ٹل اور صدہ تک ادویات کی رسد ممکن بنانے کے لیے ڈی ایچ او ہنگو کو بھی ایمرجنسی ادویات سپلائی کی گئی ہیں۔ مشیر صحت کے پی کے احتشام علی کا کہنا تھا کہ اب تک درجنوں مریضوں کو علاج کی غرض سے کرم سے پشاور پہنچایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش