0
Monday 23 Dec 2024 21:39

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں ایمرجنسی نافذ کردی

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں ایمرجنسی نافذ کردی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریلیف ایمرجنسی نافذ کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کرم میں امن و امان اور مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ نے ضلع کرم کے لیے ریلیف ایمرجنسی کی توثیق کردی، ذرائع کے مطابق ریلیف ایمرجنسی پہلے سے نافذ اورکرم میں ہلاک شدگان اورزخمیوں کوادائیگی کی جاچکی ہے۔ صوبائی کابینہ نے قانونی تقاضا پورا کرنے کے لیے ریلیف ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے انسداد منی لانڈرنگ و مالی دہشتگردی کے نفاذ، اقلیتوں کے حقوق کے لیے نیشنل کمیشن فار مینارٹی کی منظوری دے دی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی کابینہ نے گردے اور جگر کے ٹرانسپلانٹ اور کرک میں جوان مراکز کی قیام جبکہ صوبے کی جامعات کیلیے گرانٹ اور اکیڈمک سرچ کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی کے ساتھ ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی۔
خبر کا کوڈ : 1180025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش