0
Monday 23 Dec 2024 21:54

گانچھے، پاکستانی شہری نے 44 انچ ہمالین آئی بیکس کا شکار لیا

گانچھے، پاکستانی شہری نے 44 انچ ہمالین آئی بیکس کا شکار لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی شہری نے بلتستان کے ضلع گانچھے سے 44 انچ کے ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکار کر لیا۔ یہ شکار گھام گندگورو کے پہاڑی علاقے میں شیر خان نے قانونی طور پر کیا۔ یہ کامیاب شکار محکمہ جنگلی حیات کے جاری کردہ پرمٹ نمبر WLB-1[5]2024-25 کے تحت کیا گیا۔ شیر خان نے شکار کے لیے ریمنگٹن 700 رائفل اور سیرا میچنگ M118 LR ہولو پوائنٹ گولی کا استعمال کیا۔ 3300 میٹر کی بلندی اور 400 یارڈ کے فاصلے پر انتہائی مہارت کے ساتھ اس نایاب جانور کو نشانہ بنایا گیا۔ ہمالیائی آئی بیکس کا شمار گلگت بلتستان کے نایاب اور قیمتی جنگلی جانوروں میں ہوتا ہے۔ قانونی شکار کے ذریعے حاصل ہونے والے وسائل نہ صرف جنگلی حیات کے تحفظ بلکہ مقامی معیشت کی ترقی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1180031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش