0
Monday 23 Dec 2024 20:57

گورنر گلگت بلتستان کی چیئرمین این ایچ اے سے ملاقات، سکردو روڈ کی صورتحال پر گفتگو

گورنر گلگت بلتستان کی چیئرمین این ایچ اے سے ملاقات، سکردو روڈ کی صورتحال پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں گلگت سکردو روڈ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت سکردو روڈ پر پیش آنے والے حادثات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں جس کے باعث گلگت بلتستان کے لوگ سفر کے دوران عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں، آئے روز حادثات کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ 
 
چئیرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں گلگت سکردو روڈ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماہر انجینئرز اور این ایچ اے کی ٹیموں نے روڈ کا سروے مکمل کر لیا ہے اور حادثات کی روک تھام اور روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد پی سی ون تیار کر کے وزارت منصوبہ بندی کو بھیج دیا گیا ہے اور جلد سی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں پی سی ون منظور ہوگا جس کے بعد فوری طور پر روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
 
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے گلگت سکردو روڈ پر بلاتاخیر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ جس پر چئیرمین این ایچ اے نے کہا کہ جلد سلائیڈنگ ایریاز کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1180010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش