اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پاراچنار مسئلہ کے حل کے لئے جاری کاوشوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر اشیائے خورد و نوش اور ادویات پاراچنار پہنچا دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرم اور پاراچنار مسئلہ کے حل پر گورنر سندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔