0
Saturday 21 Dec 2024 23:06

القسام بریگیڈز نے مزید 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

القسام بریگیڈز نے مزید 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس تحریک کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ہفتے کی شام 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے، صیہونی فورسز کے زیر استعمال ایک مکان پر دھاوا بولنے اور جبالیہ کیمپ کے شمال میں جھڑپ کی زمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ القسام بریگیڈز نے ایک ملٹری رپورٹ میں کہا: القسام مجاہدین نے ایک مشترکہ آپریشن میں 3 صیہونی فوجیوں کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا اور ان کے ہتھیار کو قبضے میں لے لیا۔ 
 
بعد ازاں جبالیہ کیمپ میں صیہونی فوجیوں کے زیر استعمال ایک مکان کے گیٹ پر جھڑپ ہوئی جہاں مزید دو صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کل جمعہ کے روز القسام بریگیڈز نے ایک رپورٹ میں ایک پیچیدہ سیکورٹی آپریشن کا اعلان کیا تھا جس کے دوران القسام کے مجاہد نے ایک صہیونی اسنائپر اور اس کے معاون کو شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں ہلاک کر دیا۔ ایک گھنٹے بعد القسام مجاہد بھیس بدل کر صیہونی فوجیوں کے گروپ کے درمیان پہنچنے میں کامیاب ہوا جہاں انہوں نے فدائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 1179681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش