القسام بریگیڈز نے مزید 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا
21 Dec 2024 23:06
القسام مجاہدین نے ایک مشترکہ آپریشن میں 3 صیہونی فوجیوں کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا اور ان کے ہتھیار کو قبضے میں لے لیا۔
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس تحریک کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ہفتے کی شام 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے، صیہونی فورسز کے زیر استعمال ایک مکان پر دھاوا بولنے اور جبالیہ کیمپ کے شمال میں جھڑپ کی زمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ القسام بریگیڈز نے ایک ملٹری رپورٹ میں کہا: القسام مجاہدین نے ایک مشترکہ آپریشن میں 3 صیہونی فوجیوں کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا اور ان کے ہتھیار کو قبضے میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ: 1179681