اسلام ٹائمز۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملہ پر حکومت اور جے یو آئی کے رابطے جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دینی مدارس رجسٹریشن کے معاملے میں حکومت اور جے یو آئی میں مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کے بعد بلایا جائے گا۔ جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن پر وفاق المدارس سے مشاورت ضروری ہے۔ وفاق المدارس اور تنظیم المدارس کے مشاورتی اجلاس بلانے کی تجویز زیرغور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں تنظیمات کا اجلاس 17 دسمبر کو اسلام آباد میں بلانے کی تجویز زیر غور ہے۔ مشاورت کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی حلقوں کی جانب سے جے یو آئی کو دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔