0
Thursday 19 Dec 2024 19:54

حکومت پاراچنار میں ادویات کی کمی فوری طور پر پوری کرے، ڈرگ ایسوسی ایشن

حکومت پاراچنار میں ادویات کی کمی فوری طور پر پوری کرے، ڈرگ ایسوسی ایشن
اسلام ٹائمز۔ ڈرگ ایسوسی ایشن ضلع کرم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضلع میں میڈیسن کی بدترین کمی کا سامنا ہے، ہنگامی بنیادوں پر ادویات پوری کریں اور حکومت کے ذمہ دار غلط بیانی کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ کرم پریس کلب پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈرگ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سید حنیف حسین، افتخار حسین، ناصر حسین اور معین حسین نے کہا کہ پاراچنار میں ویکسین اور ہر قسم کے ادویات ختم ہو گئی ہیں اور زندگی بچانے والی ادویات حتیٰ کہ پیناڈول شربت اور گولی بھی دستیاب نہیں، جس سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 31 بچوں سمیت 60 سے زائد افراد علاج نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے میڈیکل سٹورز خالی پڑے ہیں، لوگ ادویات خریدنے کے لیے بازاروں اور ہسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں مگر ادویات نہیں مل رہیں، صوبائی وزراء حالات پر کنٹرول پانے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی بجائے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں ملیریا کے علاج کی بجائے انسانی جان بچانے والی ضروری ادویات ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے فوری طور لاکھوں محصور افراد کے مسائل جاننے اور ان کے حل کیلئے پاراچنار کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1179261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش