اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثی مجاہدین نے اسرائیلی شہر تل ابیب کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی یمن کی بندرگاہ پر حملہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیلی شہر تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ یمنی مجاہدین کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر 2 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے اور اسرائیلی حملے ہمیں جواب دینے سے نہیں روک سکیں گے۔
حماس ترجمان نے اسرائیل کو نشانہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے دل پر میزائل داغنے پر حوثی مجاہدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب تل ابیب پر ہونے والے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے یمن کی سالف بندرگاہ اور توانائی کے انفرا اسٹرکچرز پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔