0
Thursday 19 Dec 2024 01:41

موجودہ نظام کو بیل آؤٹ چاہیے جو عمران کے ہاتھ میں ہے، علی محمد خان

موجودہ نظام کو بیل آؤٹ چاہیے جو عمران کے ہاتھ میں ہے، علی محمد خان
اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو بیل آؤٹ چاہیے جو عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے ایم پی ایز کو مشکلات کا سامنا ہے، اسمبلی فلور پر اس حوالے سے معاملہ اٹھائیں گے۔ بانی نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، بال حکومت کی کورٹ میں ہے، حکومت نے اگر معاملے کا حل نکالنا ہے تو پہل کرے۔ انہوں نے کہا کہ تصادم سے نہیں گفتگو سے مسائل کا حل نکلے گا، اس نظام کو بیل آؤٹ چاہیے اور بیل آؤٹ عمران خان کے ہاتھ میں ہے، 9 مئی کا ہم پرالزام ہے، ہم تو حکومت سے کہہ رہے ہیں 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کرالیں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت سےمذاکرات کی التجا نہیں کرے گی، ایک طرف رانا ثنا اللہ مذاکرات، دوسری طرف عطا تارڑ تنقید کرتے ہیں، جب ٹیبل پر بیٹھیں گے تو بہت سی چیزیں حل ہوں گی۔ راہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بننے کے باوجود حکومت نے مذاکرات کے لیے ابھی تک کمیٹی نہیں بنائی، سینیٹر عرفان صدیقی سے ایسی ہارڈ لائن کی توقع نہیں تھی، ایسے پھر کنفوژن پھیلتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش