0
Wednesday 18 Dec 2024 23:00

عمان کے مفتی اعظم کا فلسطینی و یمنی مجاہدین کے نام تعریفی پیغام

عمان کے مفتی اعظم کا فلسطینی و یمنی مجاہدین کے نام تعریفی پیغام
اسلام ٹائمز۔ عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں غاصب صیہونی رژیم و استکباری طاقتوں کے خلاف برسرپیکار انصار اللہ یمن اور غزہ و مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مزاحمت کو سراہا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی پیغام میں شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے لکھا کہ غزہ و مغربی کنارے میں جہادی مزاحمتی محاذ کا اپنے عزم بالجزم و مضبوط ارادے کے ساتھ غاصب صیہونیوں کی جانب سے لاحق کردہ خطرات و جارحیت کا مقابلہ بدستور جاری ہے، ایسا عزم و ارادہ جو پہاڑوں و چٹانوں تک کو درہم و برہم کر ڈالے اور جس میں سستی کا کوئی دخل نہیں! یمنی مزاحمت کو سراہتے ہوئے عمان کے مفتی اعظم نے لکھا کہ بہادر یمنی مجاہدین کی ہمت بھی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور بڑی بڑی طاقتوں کو للکار رہی ہے۔ انہوں نے یمنی مجاہدین کے استوار و ناقابل تسخیر ارادے کو سراہا اور ان کی فتح و دشمنوں کی پسپائی کے لئے اللہ تعالی سے یمنی مزاحمت کی مزید ثابت قدمی و نصرت کی دعا مانگی۔

خبر کا کوڈ : 1179117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش