0
Wednesday 18 Dec 2024 20:27

اسلام آباد میں علامہ شبیر حسن میثمی سے عمائدین پاراچنار اور لیاقت بلوچ کی اہم ملاقات

اسلام آباد میں علامہ شبیر حسن میثمی سے عمائدین پاراچنار اور لیاقت بلوچ کی اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں عمائدین پاراچنار اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی اہم ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں موجودہ ملکی و پاراچنار کی حالیہ صورتحال، ایئر ایمبولینس، زخمیوں کی پشاور آمد اور علاج معالجے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مختلف امور پر مسلسل کوششوں کے حوالے سے وفود کو آگاہ بھی کیا۔ آخر میں تمام مسائل و مشکلات کے سلسلے میں اجتماعی دعا بھی کی گئی، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ موجود تھے۔


خبر کا کوڈ : 1179130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش