0
Wednesday 18 Dec 2024 15:36

شام اسرائیل پر حملوں کیلئے بطور لانچ پیڈ استعمال نہیں ہوگا، ابو محمد الجولانی

شام اسرائیل پر حملوں کیلئے بطور لانچ پیڈ استعمال نہیں ہوگا، ابو محمد الجولانی
اسلام ٹائمز۔ ہیئت التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے سربراہ ابو محمد الجولانی کا کہنا ہے کہ شام اسرائیل پر حملوں کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔ ابو محمد الجولانی نے برطانوی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی اور حزب اللہ ملیشیا کی موجودگی کے حوالے سے اسرائیل کا جواز اب ختم ہوچکا ہے۔ اب شام میں اسرائیلی فضائی حملے رکنے چاہئیں۔ اسرائیلی فوج کو مقبوضہ علاقوں سے انخلا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مغرب بشار الاسد حکومت کے دوران شام پر عائد پابندیاں اٹھائے۔

دوسری جانب ہیت التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے فوجی سربراہ مرہف ابو قصریٰ نے ایچ ٹی ایس مسلح ونگ کو شامی فوج میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دریں اثناء دمشق ایئر پورٹ آج سے کھل گیا ہے۔ پہلی پرواز صحافیوں سمیت 32 افراد کو لے کر حلب کے لیے روانہ ہوئی۔ دوسری جانب اردن نے شام کے ساتھ ٹرک ٹریفک کے لیے بارڈر کراسنگ آج سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش