اسلام ٹائمز۔ گلگت میں الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا۔ جہاں آنکھوں کے امراض میں مبتلا غریب مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرا، اعلی سرکاری افسران اور دیگر عہداداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے الشفا ٹرسٹ اور روپانی فاونڈیشن کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقینا گلگت بلتستان کی صحت کے شعبے میں یہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جہاں پر مریضوں کا مفت علاج، ادویات کی فراہمی اور آپریشنز بھی کئے جائیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر انتہائی مہنگا علاج بلکل مفت دستیاب ہونا علاقہ کی خوش قسمتی ہے۔