0
Wednesday 18 Dec 2024 14:40

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی سرگرمیاں ریگولیٹ کرنے کیلئے میکانزم تیار

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی سرگرمیاں ریگولیٹ کرنے کیلئے میکانزم تیار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے تنازعات کے تدارک کیلئے یونیورسٹی نے طلباء تنظیموں کی سرگرمیاں ریگولیٹ کرنے کیلئے میکانزم تیار کر لیا۔ مختلف شرائط کیساتھ تنظیموں کو مالی اخراجات اور سپانسرز سے بھی آگاہ کرنا لازمی قرار دیدیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء تنظیموں کی سرگرمیاں ریگولیٹ کرنے کیلئے میکانزم تیار کر لیا ہے۔ وائس چانسلر کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ریحان صادق شیخ کی سربراہی میں انتظامیہ اور پولیس نے خصوصی پرفارما تیار کیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کی اجازت کے بغیر طلباء تنظیموں کی کوئی سرگرمی نہیں ہو گی۔

ڈی جی ڈاکٹر ریحان کے مطابق خصوصی پرفارمے کی مدد سے یونیورسٹی میں ڈسپلن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ کسی تقریب سے قبل طلباء تنظیم کو 10 ذمہ دار طالبعلموں کے نام دینا ہونگے۔ طلباء تنظیموں کو متعلقہ شعبہ جات اور ہاسٹلز سے پہلے تحریری اجازت لینا ہو گی۔ طلباء تنظیموں کا تقریب سے متعلق مالی اخراجات اور سپانسرز سے آگاہ کرنا لازمی ہوگا۔ یونیورسٹی کے شعبہ جات سے اجازت لینے کے بعد پولیس انتظامیہ سے بھی اجازت لینا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1179010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش