0
Wednesday 18 Dec 2024 15:14

عالمی لابسٹ عمران خان کو پنجرے سے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں، شرجیل میمن

عالمی لابسٹ عمران خان کو پنجرے سے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی لابسٹ کی کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔ سینیئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ عمران خان کیلئے عالمی لابسٹ کام کر رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پنجرے سے نکلنے کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے اندرونی مسائل میں کسی کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1179022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش