0
Wednesday 18 Dec 2024 11:10

پنجاب میں نکاح خواں کیلئے میٹرک تعلیم ہونا لازم قرار دینے کا فیصلہ

پنجاب میں نکاح خواں کیلئے میٹرک تعلیم ہونا لازم قرار دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ بلدیات نے پنجاب میں نکاح خواں بننے کیلئے تعلیم میٹرک کی شرط رکھ دی ہے، اب میٹرک یا مساوی تعلیم کا حامل فرد ہی نکاح خواں بن سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح خواں کی تعلیم میٹرک یا کسی دینی مدرسے کی میٹرک کے برابر تعلیم ’’الثانویہ العامہ‘‘ مقرر کر دی ہے۔ آئندہ سے صرف میٹرک پاس یا مساوی سند رکھنے والے افراد ہی نکاح خواں بن سکیں گے۔ محکمہ بلدیات نے یہ سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد اسے باقاعدہ قانونی شکل دلوائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1178981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش