اسلام ٹائمز۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک نے شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع القلمون نامی پہاڑوں کے متعدد مقامات پر امریکی و صیہونی ہیلی کاپٹروں کے اترنے کی اطلاع دی ہے۔
مقامی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اسپتنک نے بتایا کہ ان ہیلی کاپٹروں میں فوجی ماہرین سوار تھے جنہوں نے القلمون پہاڑوں پر واقع شام کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کو تباہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی و اسرائیلی فوجی ماہر القلمون کی بلندیوں میں واقع شامی فوجی تنصیبات کے اندر داخل بھی ہوئے تھے۔
دوسری جانب شام میں المیادین کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ غاصب و دہشتگرد صیہونی رژیم کے ٹینک قنیطرہ کی بلندیوں کو عبور کرتے ہوئے دمشق کے گرد و نواح میں پہنچ گئے ہیں۔