0
Tuesday 10 Dec 2024 21:05

وزیراعلیٰ کے پی کا صوبے میں تعلیم کے شعبے کیلئے بڑا اعلان

وزیراعلیٰ کے پی کا صوبے میں تعلیم کے شعبے کیلئے بڑا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین خان گنڈا پور نے چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی رقم 1.2 ارب روپے سے بڑھا کر 2.4 ارب روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسیں آدھی کردی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت اسکالرشپس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مکمل کوشش ہوگی کہ اگلے مالی سال سے تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسوں کو آدھا کیا جائے اور اس مقصد کےلیے اپنے وسائل سے صوبے کی آمدن بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران صوبائی حکومت کی آمدن میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے، صوبے کی بچیوں اور یتیم بچوں کو بارھویں جماعت تک مفت تعلیم دینے کےلیے دو ارب روپے مالیت کا انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، اپنے بچوں کی تعلیم اور ان کے بہتر مستقبل پر زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں صوبائی حکومت نوجوانوں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ 1.2 ارب روپے سے بڑھا کر 2.4 ارب روپے کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1177599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش