0
Tuesday 10 Dec 2024 20:52

مدارس کی رجسٹریشن وزارت صنعت کو منتقل کرنےکی کوشش مسترد کرتے ہیں، طاہر اشرفی

مدارس کی رجسٹریشن وزارت صنعت کو منتقل کرنےکی کوشش مسترد کرتے ہیں، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم سے وزارت صنعت کے تحت منتقل کرنے کی کوشش مسترد کرتے ہیں۔ ملک میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق ویڈیو بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر بحث جاری ہے، 15 بورڈز میں سے 10 سے زائد وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کے حق میں ہیں جب کہ ملک میں 18 ہزار سے زائد مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹر ہوچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم سے وزارت صنعت کے تحت منتقل کرنےکی کوشش مستردکرتے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن وزارت صنعت کے تحت کرنا ملکی قانون اور وحدت کے خلاف ہے، مدارس کی آزادی اور نصاب کے معاملے پرکسی قسم کی مداخلت قبول نہیں۔ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان الگ قانون سازی کرانا چاہتے ہیں تو حکومت جانے اور وہ جانیں، ہم تلخیاں نہیں چاہتے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہئے۔ 
خبر کا کوڈ : 1177597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش