اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے سالانہ 51ویں ریجنل کنونشن کے موقع پر "محفل دوستان" کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق مرکزی صدور ڈاکٹر عابد بنگش، اطہر عمران، علی مہدی و سابق ڈویژنل صدور نوید انجم، شاہ حبیب حسین سمیت دیگر سینئر جن میں بزرگ ڈاکٹر سید محمد منیر، اشفاق شاکر، ممتاز طوری و سید محمد نے شرکت کی اور یاد ماضی کے متعلق مسئولین آئی ایس او کے ساتھ گفتگو کی۔ پروگرام میں سینئر احباب، ممبران، محبین سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔