اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات نہیں ہیں، سیکرٹری صحت کے واضح احکامات کے باوجود بھی پی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈز میں جان بچانے والی ادویات کی شدید کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غریب عوام لاکھوں روپے کی ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ ہسپتال میں ایمرجنسی اوقات میں کینولا اور بخار چیک کرنے کے لئے تھرمامیٹر تک دستیاب نہیں ہے۔