0
Tuesday 10 Dec 2024 19:34

کراچی میں مسلم لیگ ن کے عہدیدار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

کراچی میں مسلم لیگ ن کے عہدیدار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں صبح سویرے مسلم لیگ ن کے علاقائی عہدیدار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول امان الله آفریدی بلدیہ ٹاؤن نمبر 7 میں فجر کی نماز پڑھنے جارہےتھے کہ چھ بج کر 27 منٹ پر پیچھے سے مسلح شخص آیا اور فائرنگ کردی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ مقتول سٹی کونسل میں سابق اپوزیشن لیڈر تھے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے مقتول علاقے میں اچھی شہرت کے حامل اور سیاسی شخصیت تھے، ان کی کسی سے دشمنی نہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا ڈکیتی مزاحمت؟ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔
خبر کا کوڈ : 1177587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش