اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے کراچی کے علاقے عزیز آباد لیاقت علی خان (مکا) چوک سے گرفتار ایم کیو ایم لندن کے 24 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گذشتہ روز گرفتار کیے گئے ایم کیو ایم لندن کے 24 کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے ذاتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ ملزمان یومِ شہداء کے موقع پر جمع ہوئے تھے۔