اسلام ٹائمز۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی سے ابوظہبی جانے والی پرواز کے مسافر سے بھاری مقدار میں مائع ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ڈیوٹی پر موجود اے ایس ایف کے عملے نے کراچی سے ابوظہبی جانے والی پرواز کے مسافر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے اپنے سامان میں رکھے کپڑے کو بھگو رکھا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کپڑے سمیت 9.08 کلوگرام مائع ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس حکام کے حوالے کر دیا۔