0
Tuesday 10 Dec 2024 12:56

ایران اور پاکستان کا شام میں دوطرفہ تعاون اور پیش رفت پر تبادلہ خیال

ایران اور پاکستان کا شام میں دوطرفہ تعاون اور پیش رفت پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فون کال کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اسے وسعت دینے اور بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس دن ہمیں فلسطینی عوام کی حالتِ زار کو نہیں بھولنا چاہیے، فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دن اقوامِ عالم کو یاد دلاتا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور اقدار کے تحفظ کی پاسداری کریں، دنیا کو اپنے دور کے سنگین ترین انسانی المیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، دنیا کو فلسطین کے عوام کی جاری نسل کشی فوری بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1177523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش