0
Tuesday 10 Dec 2024 12:47

اسرائیلی قابض افواج دمشق سے 20 کلومیٹر دوری پر پہنچ گئیں، لبنانی ذرائع

اسرائیلی قابض افواج دمشق سے 20 کلومیٹر دوری پر پہنچ گئیں، لبنانی ذرائع
اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی افواج کی لبنانی سرحد سے متصل دمشق کے جنوبی دیہی علاقوں میں دراندازی جاری ہے۔ اسرائیلی قابض فورسز نے حنا گاؤں پر قبضہ کر کرنیکے بعد خان الشیخ کے مضافات کی طرف پیش قدمی کی، جو قتانا کے علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور لبنانی علاقے کے اندر ضلع رشایا کے سامنے ہے۔ مقامی ذرائع نے المیادین ٹی وی کو بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی ٹینک دمشق کے جنوبی دیہی علاقوں میں قتانا شہر سے 3 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر کھڑے ہیں، جو دمشق سے تقریبا 20 کلومیٹر دور ہے۔ اسرائیلی فوج نے دمشق کے جنوبی دیہی علاقوں میں ارنا، بقصام، ریمہ، حینہ، قلات جندل، حسینیہ اور جباتہ الخصاب کے دیہات اور قصبوں پر قبضہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون رات کے اوقات سے لے کر اب تک دمشق شہر میں مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے متعدد صوبوں میں شامی فوج کی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بناتے ہوئے شام پر شدید حملے کیے۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب قسائی دہک نے قابض فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کی سرزمین سے انخلا کرے۔ شامی مندوب نے "شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت" کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور 1974 کے انخلا کے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1177521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش