0
Tuesday 10 Dec 2024 11:08

انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کی رہائی کیلئے بین الاقوامی مداخلت کی اپیل

انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کی رہائی کیلئے بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما حسن البنا نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظربند انسانی حقوق کے ممتاز علمبردار خرم پرویز کی فوری رہائی کیلئے بین الاقوامی مداخلت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حسن البناء نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کے نام ایک خط میں ان کی توجہ خرم پرویز کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی طرف مبذول کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خرم پرویز کی غیر قانونی نظربندی اختلاف رائے کو دبانے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب ہونے سے روکنے کی مودی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اپنے خط میں حریت رہنماء نے ہائی کمشنر سے خرم پرویز کی رہائی کو یقینی بنانے اور انسانی حقوق کے کشمیری علمبرداروں پر بھارت کے ظلم و جبر کا سلسلہ رکوانے اور اسے جواب دہ جوابدہ ٹھہرانے پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی مداخلت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کرنے والے انسانی حقوق کے کارکنوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے خط میں مزید کہا کہ 22 نومبر 2021ء کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے سرینگر میں خرم پرویز کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کے علاوہ وہاں سے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر اہم دستاویزات اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔اس کے بعد خرم کو تحقیقاتی اداروں نے نام نہاد تفتیش کیلئے طلب کیا اور بعدازاں انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1177497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش