0
Monday 9 Dec 2024 21:36

ملک دشمن عناصر نوجوان نسل کو پاک فوج کیخلاف اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، دلشاد بانو

ملک دشمن عناصر نوجوان نسل کو پاک فوج کیخلاف اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، دلشاد بانو
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی  وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے زریعے ریاستی اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف اکسانے کے حربے استعمال کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو چاہئیے کہ وہ اپنی تعلیم پر فوکس رکھیں اور ایسے عناصر سے خود کو ہوشیار رکھیں، سوشل میڈیا کو مثبت استعمال کا ذریعہ بنائیں تاکہ معاشرے میں نوجوان نسل کے اندر مثبت سوچ پروان چڑھے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر ترقی و نسواں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ سے وطن کی مٹی کے لئے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے لازوال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کی طرف سے ملک اور اپنے قوم کی حفاظت کے لئے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
 
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے وطن کی حفاظت اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔ ایسے میں بعض شر پسند عناصر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دشمن عناصر ڈیجیٹل دہشت گردی کے زریعے نوجوان نسل کو منفی رویوں کی طرف راغب کرنے کی منظم منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہے ہیں، حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے گی، ایسے عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے اور نہ ہی ایسے عناصر وطن سے مخلص ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1177396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش