0
Monday 9 Dec 2024 21:11

کراچی، ضلع وسطی میں ڈبل سواری، جلسے، ریلی نکالنے پر پابندی عائد

کراچی، ضلع وسطی میں ڈبل سواری، جلسے، ریلی نکالنے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ضلع وسطی میں دفعہ 144 کے تحت جلسے اور ریلی نکالنے پر پابندی لگادی گئی، نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی درخواست پر کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں دفعے 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں 9 اور 10 دسمبر کو جلسے، جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی ہوگی، دفعہ 144 کے تحت ضلع وسطی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں دو روز کے لیے 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔ کمشنر آفس کے مطابق ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کی گئیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1177392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش