0
Monday 9 Dec 2024 17:45

ہمیں امید ہے کہ شام، فلسطینی قوم کا حقیقی حامی بن کر رہیگا، زیاد النخالہ

ہمیں امید ہے کہ شام، فلسطینی قوم کا حقیقی حامی بن کر رہیگا، زیاد النخالہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ" نے کہا کہ شام میں پیدا شدہ صورت حال وہاں کا داخلی مسئلہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ شام، نظام کی تبدیلی کے بعد بھی فلسطین کا حقیقی حامی رہے گا۔ زیاد النخالہ نے کہا کہ جو کچھ شام میں ہو رہا ہے وہ ایک داخلی مسئلہ ہے اور ہمارے شامی بھائیوں کے انتخاب سے مربوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی کو اس بات کی امید ہے کہ جس طرح شام ماضی میں مسئلہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہا مستقبل میں بھی ویسے ہی ہمارے ساتھ باقی رہے گا۔ واضح رہے کہ جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے یہ بیانات شام میں متحارب قوتوں کی جانب سے دمشق پر تسلط پیدا کرنے سے ایک روز قبل سامنے آئے۔ یہ بھی یاد رہے کہ متحارب قوتوں کی جانب سے دمشق پر تسلط کے بعد بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ یہ باغی بغیر کسی فوجی رکاوٹ کے گزشتہ صبح دمشق میں داخل ہو گئے اور سرکاری عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا۔
خبر کا کوڈ : 1177371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش