0
Monday 9 Dec 2024 16:59

کراچی میں سردی کی لہر ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں سردی کی لہر ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی لہر ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی کے موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی اور کہا ہے کہ کراچی میں سردی کی موجودہ لہر پورے ہفتے جاری رہ سکتی ہے، تاہم اس دوران موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔ چند روز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 تا 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے، دن اور رات کے بیشتر اوقات میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1177363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش