0
Monday 9 Dec 2024 16:49

معیشت سکڑتی چلی جا رہی ہے، اب کرپشن ہزاروں میں پکڑنا ہوگی، گورنر سندھ

معیشت سکڑتی چلی جا رہی ہے، اب کرپشن ہزاروں میں پکڑنا ہوگی، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملکی حالات دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اب کرپشن ہزاروں میں پکڑنا پڑے گی، ملکی امپورٹ ایکسپورٹ اور معیشت سکڑتی چلی جا رہی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ لگتا ہے شائد ہمارے اندر ملک سے محبت ختم ہوگئی ہے، شہریوں کے پاس بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ جنرل مشرف کے دور میں بنا، نیب میں جب سے جاوید اکبر صاحب آئے ہیں، نیب سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب کچھ بن گئے لیکن اچھے پاکستانی اور انسان نہیں بن سکے، شہریوں کے پاس بنیادی سہولیات نہیں ہیں، ہمیں عملی طور پر عوامی خدمت کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کیلئے ویزہ نہیں مل رہا، امریکی ویزوں کیلئے لمبی قطار لگی ہوئی ہے، ہمیں ملکر ملک کو ترقی کی جانب لیکر جانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1177358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش