0
Monday 9 Dec 2024 16:45

کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری سندھ میں آئی، کراچی میں میڈیکل سٹی بنانے جا رہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ انرجی اور ایگریکلچر سیکٹر میں انویسٹمنٹ کرنے کیلئے تیار ہیں، تھر کے کوئلے سے سب سے زیادہ سستی بجلی پیدا ہو رہی ہے، کراچی سرکلر ریلوے بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہاں بلٹ ٹرین چلے، دو فیز میں بلٹ ٹرین کا منصوبہ شروع کرنے پر سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کتنی بھی پروپیگنڈہ کر لے، لیکن بیرون ممالک سرمایہ کار آ رہے ہیں، دھابیجی اکنامک زون میں بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی ہے، بیرون ممالک بزنس مین ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اہم اقدام لینے جا رہے ہیں، موٹر وہیکل کی فٹنس کا قانون پاکستان میں ہے، ہم کوشش کریں گے قانون نافذ کر سکیں، سرکاری گاڑیوں سیت تمام گاڑیوں کی فٹنس چیک ہوگی، اگلے ماہ پیپلز بس کے مزید چالیس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1177356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش