0
Monday 9 Dec 2024 14:46

ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے کے بجائے بہتر سے بہتر پالیسی لائیں، احسن اقبال

ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے کے بجائے بہتر سے بہتر پالیسی لائیں، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک لیڈر نے جلسے میں نعرے لگائے اور مجھے چور ڈاکو کہا گیا، وہ شخص مجھ پر جھوٹا الزام لگانے کے باعث نشانِ عبرت بنا ہوا ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے کے بجائے بہتر سے بہتر پالیسی لائیں، ملکی ترقی کے منصوبوں پر ایک دوسرے سے آگے نکلنا ہے، گالی گلوچ میں نہیں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان زیادہ آبادی والے ممالک کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر ہے، آبادی میں اضافے کے ساتھ وسائل میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، مہنگائی کی شرح پچھلے برسوں کی نسبت کم ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ آج کی دنیا میں نظریات کے بجائے فی کس آمدنی کا پیمانہ رائج ہے، ملکی اقتصادی و معاشی استحکام وقت کی اہم ضرورت بنتا جا رہا ہے۔ احسن اقبال ن یہ بھی کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1177334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش