اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج شام پر فضائی حملوں میں تیزی لے آئی ہے، سن1974ء کے معاہدے کے بعد پہلی بار اسرائیل کی فوج بفرزون میں داخل ہوئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فضائیہ نے شام میں درعا، سویدا اور دمشق کے قریب میزائل سے اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور شام کے درمیان گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج تعینات ہے، اسرائیلی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شام کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن1974ء کے معاہدے کے بعد پہلی بار اسرائیل کی فوج بفرزون میں داخل ہوئی ہے۔ اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں 2019ء میں گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کا کہا تھا۔