0
Sunday 8 Dec 2024 21:07

سقوط دمشق کے بعد شام میں پاکستانی زائرین کی پریشانی

سقوط دمشق کے بعد شام میں پاکستانی زائرین کی پریشانی
اسلام ٹائمز۔ بشارالاسد کی حکومت کے سقوط اور شام کے دارالحکومت پر مخالفین کا قبضہ ہوجانے اور دمشق کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بند ہوجانے کے بعد دمشق میں پاکستانی زائرین کی سرگردانی و پریشانی کی خبریں مل رہی ہیں۔ پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح مخالفین کا قبضہ ہوجانے کے بعد سبھی پروازیں منسوخ کردی گئيں جن میں دمشق سے پاکستان جانے والی پروازیں بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین زیارت کے لئے شام گئے تھے جو دمشق ہوائی اڈہ بند ہوجانے کے بعد وہاں پھنس کے رہ گئے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ شام کا سفر نہ کریں اور جو لوگ شام میں موجود ہیں وہ دمشق میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہيں۔ دمشق میں پی آئی اے کے دفتر کے ایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ باہر جانے والی سبھی پروازیں منسوخ ہوجانے کے بعد تقریبا 250 پاکستانی زائر دمشق میں پھنس گئے ہیں۔  

انھوں نے بتایا ہے کہ محلہ زینبیہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے باعث پاکستانی زائرین میں وحشت پھیل گئی ہے۔ یاد رہے کہ آج اتوار کی صبح شامی فوج کی ہائی کمان نے بشارالاسد کی حکومت کے سقوط کرجانے کا اعلان کیا تھا۔ شامی فوج کا یہ بیان اتوار کی صبح دمشق پر مسلح گروہوں کا مکمل قبضہ ہوجانے اور بشارالاسد کے شام سے نکل جانے کی خبر نشر ہونے کے بعد جاری کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1177192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش