اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے 51ویں ریجنل کنونشن کے موقع پر "فلسطین مرکز حریت کانفرنس" سے مفتی گلزار احمد نعیمی مرکزی صدر جماعت اہل حرم اور سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے فلسطین مرکز حریت کے موضوع اور موجودہ عالمی حالات پر شرکاء کانفرنس سے خطاب کیا، جبکہ دستہ امامیہ پشاور کے بیاض سعید حیدری نے منقبت خوانی کی۔ کانفرنس کے آخر میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر عباس نقوی نے نو منتخب ریجنل صدر محمد حسن کے انتخاب کا اعلان کیا اور ان سے حلف لیا۔ پروگرام میں سینئر احباب، مہمان گرامی، ممبران، محبین سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔