0
Sunday 8 Dec 2024 20:27

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر مسلح افراد کا حملہ

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر مسلح افراد کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ عرب ابلاغیاتی ذرائع نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر مسلح افراد کے حملے کی خبر دی ہے۔ عرب ذرائع  نے اتوار کو بشارا لاسد کی حکومت کے سقوط اور دمشق پر مسلح افراد کا تسلط قائم ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر حملے کی فوٹیج نشر کی ہیں۔ العربی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ  مسلح افراد  اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں داخل ہونے کے بعد لوٹ مار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آج اتوار کی صبح شامی فوج کی ہائی کمان نے بشارا لاسد کی حکومت کے سقوط کرجانے کا اعلان کیا تھا۔ شامی فوج کا یہ بیان اتوار کی صبح دمشق پر مسلح گروہوں کا مکمل قبضہ ہوجانے اور بشارا لاسد کے شام سے نکل جانے کی خبر نشر ہونے کے بعد جاری کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1177187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش