QR CodeQR Code

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر مسلح افراد کا حملہ

8 Dec 2024 20:27

العربی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ مسلح افراد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں داخل ہونے کے بعد لوٹ مار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آج اتوار کی صبح شامی فوج کی ہائی کمان نے بشارا لاسد کی حکومت کے سقوط کرجانے کا اعلان کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عرب ابلاغیاتی ذرائع نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر مسلح افراد کے حملے کی خبر دی ہے۔ عرب ذرائع  نے اتوار کو بشارا لاسد کی حکومت کے سقوط اور دمشق پر مسلح افراد کا تسلط قائم ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر حملے کی فوٹیج نشر کی ہیں۔ العربی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ  مسلح افراد  اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں داخل ہونے کے بعد لوٹ مار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آج اتوار کی صبح شامی فوج کی ہائی کمان نے بشارا لاسد کی حکومت کے سقوط کرجانے کا اعلان کیا تھا۔ شامی فوج کا یہ بیان اتوار کی صبح دمشق پر مسلح گروہوں کا مکمل قبضہ ہوجانے اور بشارا لاسد کے شام سے نکل جانے کی خبر نشر ہونے کے بعد جاری کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1177187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177187/دمشق-میں-ایرانی-سفارت-خانے-پر-مسلح-افراد-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com