0
Sunday 8 Dec 2024 20:15

بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر میں کئی علاقے فوج کے محاصرے میں، تلاشی آپریشن جاری

بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر میں کئی علاقے فوج کے محاصرے میں، تلاشی آپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ ہندوستانی حکام کے مطابق علاقے میں 3 سے 4 مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں مقامی لوگوں نے 4 مشتبہ افراد کو دیکھا اور اس بارے میں پولیس کو فوری طور پر جانکاری دی۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق فوج، پولیس اور بی ایس ایف نے ہیرا نگر کے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دیئے۔

ایس ایس پی کٹھوعہ شوبت سکسینہ کے مطابق پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ ہیرا نگر میں 4 مشتبہ افراد کو دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض سرحدی علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ ان کے مطابق کھوج لگانے والے کتوں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے علاقے پر نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1177185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش