0
Sunday 8 Dec 2024 18:20

اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان اگست 2019 میں ہونیوالا معاہدہ سامنے آگیا

اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان اگست 2019 میں ہونیوالا معاہدہ سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان اگست 2019 میں ہونیوالا معاہدہ سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اگست 2019 میں اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم کیساتھ منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کیا۔ معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کیساتھ رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا گیا۔ معاہدے میں وزارت تعلیم مدارس کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی۔ رجسٹریشن نہ کروانیوالے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان ہونیوالے معاہدے میں مدارس کو بینکوں میں اکاونٹ کھولنے کا پابند کیا گیا۔

غیر ملکی طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی، یکساں نصاب کے اہداف بھی طے کئے گئے۔ معاہدہ تعلیمی اصلاحات کیلئے کیا گیا۔ حکومت نے مالی امداد اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ معاہدے کو اہم سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر بہت تفصیلی مذاکرات ہوئے تھے، تمام مدارس کے سربراہان کے دستخط معاہدے پر موجود ہیں، عملدرآمد کرنے کیلئے وزارت تعلیم نے رجسٹریشن شروع کی۔ شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق تقریبا ً 18ہزار مدارس کو رجسٹر کیا گیا، اس معاہدے پر ہماری حکومت کے دوران عملدرآمد شروع ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1177175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش