0
Thursday 5 Dec 2024 21:12

گورنر خیبر پختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات، اے پی سی پر بریفنگ دی

گورنر خیبر پختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات، اے پی سی پر بریفنگ دی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں پشاور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی کو بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں خیبر پختونخوا کی 16 جماعتیں شریک تھیں، جبکہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں قیام امن اور صوبائی وسائل کے وفاق سے تنازع کے حوالے سے ہونے والی اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاور میں ہونے والی تاریخی آل پارٹیز کانفرنس ایک اہم قدم ہے، انہوں نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا کے وسائل اور صوبے میں قیام امن کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ 
خبر کا کوڈ : 1176711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش