0
Thursday 5 Dec 2024 21:05

بی جے پی اپنے تخریبی ایجنڈے سے آئین کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے، ملکارجن کھرگے

بی جے پی اپنے تخریبی ایجنڈے سے آئین کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے، ملکارجن کھرگے
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کو سنبھل جانے سے روکے جانے کے بعد بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اپنے تخریبی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور آئین کی توہین کرنے میں مصروف ہیں۔ ملکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ اس نے پلیسز آف ورشپ ایکٹ کو پامال کر دیا ہے، جو مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے بنایا گیا تھا۔ ملکارجن کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ بی جے پی و آر ایس ایس اپنے تخریبی ایجنڈے سے آئین کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کو سنبھل جانے اور متاثرہ کنبوں سے ملنے دینے سے روکنا اسی بات کو ثابت کرتا ہے۔ کانگریس صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا واحد مقصد دو طبقات میں نفرت پیدا کرنا ہے۔

اپنے پوسٹ میں ملکارجن کھرگے نے واضح لفظوں میں لکھا ہے کہ دو طبقات میں نفرت پیدا کرنا ہی بی جے پی و آر ایس ایس کا واحد نظریہ ہے۔ اس کے لئے انہوں نے نہ صرف آئین سے پاس پلیسز آف ورشپ ایکٹ کو تار تار کیا، بلکہ اب وہ اپنے نفرت کے بازار کی شاخوں کو ہر جگہ کھولنے پر آمادہ ہے۔ ساتھ ہی ملکارجن کھڑگے لکھتے ہیں کہ کانگریس پارٹی خیر سگالی، امن، بھائی چارہ و محبت کی دکان کھولتی چلی جائے گی اور تنوع میں اتحاد کے طرز پر سماج کو متحد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جھکیں گے نہیں نہ پیچھے ہٹیں گے۔ واضح رہے کہ سنبھل تشدد کے متاثرین سے بدھ کو ملاقات کرنے جا رہے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو یوپی پولیس نے حکم امتناع نافذ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی غازی پور سرحد پر ہی روک دیا۔
خبر کا کوڈ : 1176696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش