0
Wednesday 4 Dec 2024 17:10

ایف پی سی سی آئی نے بینک آف بلوچستان کے قیام کا مطالبہ کر دیا

ایف پی سی سی آئی نے بینک آف بلوچستان کے قیام کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بینک آف بلوچستان کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ فیڈریشن ہاؤس کراچی میں بلوچستان بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ کے باہمی تعاون سے بلوچستان بزنس اینڈ انوسمنٹ کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ارکان اسمبلی، سینئیر عہدیداران اور بلوچستان کی ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرم شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور بلوچستان بورڈ آف انویسمنٹ اینڈ ٹریڈ کے مابین ایم او یو پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ 

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کے تعاون سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر انوسمنٹ کو فروغ دینے، انڈسٹری لگانے اور کاروبار دوست پالیسیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف پی سی سی آئی اپنے ممبران کو بلوچستان میں سرمایہ کاری اور انڈسٹری لگانے کی ترغیب دے گی۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی ناصر خان نے کہا کہ بینک آف بلوچستان قائم کیا جائے، تاکہ بلوچستان میں انڈسٹری لگانے کیلئے سرمایہ میسر آ سکے، بلوچستان میں 5000 ایکڑ پر مشتمل ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنایا جائے، بلوچستان میں معدنیات اور زراعت کا بہت زیادہ اسکوپ موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 1176541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش