اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں لیویز افسر کی گاڑی پر حملے کے نیتجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق قلعہ عبداللہ میں نادرا آفس کے قریب لیویز افسر کی گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں گاڑی میں سوار لیویز فورسز کے تفتیشی افسر سمیت دو اہلکار ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب تفتیشی افسر دفتر سے گھر کی طرف جا رہے تھے۔ دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل پر نصب تھا۔