اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی گورنر راج کی حمایت نہیں کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی طریقے سے چلا جائے تو چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں، کے پی کے حکومت اور وزیراعلیٰ کا رویہ انتہائی غیرجمہوری ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی قیادت اپنے گھروں سے بھی باہر نہیں نکلی۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں کسان اور کاشت کار ختم ہوگئے ہیں۔ کسانوں پر 40 فیصد زرعی ٹیکس زیادتی ہے، حکومت سے متعلق سارے آپشنز کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیاسی سپیس بھیک سے نہیں لیں گے، آخری حد تک کوشش ہے کہ حکومت کے ساتھ رہیں لیکن حکومت ڈیلیور کرے۔